25 اپریل 2013 - 19:30
شام میں دھشتگردوں کی حمایت کرنے والا اصلی مرکز قطر

شام کے اطلاعات و نشریات کے وزیر عمران الزعبی نے قطر کو دہشت گردوں کی حمایت کا لاجسٹک اور اصلی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں سے عدم استفادہ شام کا ایک سیاسی اور اخلاقی فیصلہ ہے۔

ابنا: شام کے اطلاعات و نشریات کے وزیر عمران الزعبی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو میں  قطرکو دہشت گردوں کی حمایت کا لاجسٹک اور اصلی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں سے عدم استفادہ ایک سیاسی اور اخلاقی فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار ہونے کے باوجود نہ ان سے استفادہ کیا ہے اور نہ کرےگی اور یہ ایک سیاسی فیصلہ ہی نہیں بلکہ شرعی، اسلامی اوراخلاقی فیصلہ بھی ہے۔ عمران الزعبی نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی بہت سے ممالک حمایت کررہے ہیں جن میں ترکی، سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل اور قطر سرفہرست  ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی لاجسٹک حمایت کا اصلی مرکز قطر ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی مہاجرین کو ترکی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شامی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے میں ترکی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی اور عربی میڈیا شام کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲